منگلورو :13/ستمبر(ایس اؤ نیوز) توہم پرستی پر سوال اٹھاتے ہوئے فیس بک پر پوسٹ کرنےو الے اشرف سالیتور نامی نوجوان نے پولس پر ظلم ڈھانے کے الزام عائد کرتے ہوئے انصاف کی مانگ لے کر دکشن کنڑا ضلع نگراں کاروزیر یوٹی قادر سے اپیل کی تھی۔ اس سلسلے میں موصوف وزیر نے منگلورو پولس کمشنر ٹی آر سریش کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اشرف کے الزام کے متعلق تفتیش کریں اور کوئی آفیسر خاطی پایا جاتاہے تو ان کے خلاف کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔
شہر کی سرکٹ ہاؤس میں نگراں کار وزیر سے ملاقات کئے اشرف نے پولس کے خلاف کارروائی کی درخواست کی تھی۔ اسی وقت وہاں پہنچے پولس کمشنر سے وزیر نے اشرف معاملے کی پوری تفصیل لی۔ اس کے بعد اخبارنویسوں سے بات کرتے ہوئے یو ٹی قادر نے کہاکہ میرے سامنے ہی پولس کمشنر نے اشرف سے پوری معلومات لی ہیں، معاملے کے متعلق جانچ کرنے کو کہاہوں، پولس کی غلطی ہے تو کمشنر کارروائی کریں گے، کمشنر نے نوجوان کو انصاف دلانے کا تیقن دینے کی بات کہی۔
یوٹی قادر نے بتایا کہ فیس بک، واٹس اپ جیسے سوشیل میڈیا پر پوسٹنگ کو لے کر درج شدہ معاملات ، جانچ کے طریقے کے متعلق تفصیلی رپورٹ دینے اور اس طرح کیسس میں پولس تفریق و تعصب سے کام نہ لینے کی بھی ہدایات جاری کرنےکی بات کہی۔